نئی دہلی، 12؍مارچ(آئی این ایس انڈیا )
لوک سبھا میں ترنمول کا نگریس کے ممبر سوگت رائے نے پارلیمنٹ سیشن جاری
رہنے کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر خزانہ ارون جیٹلی اور وزیر
داخلہ راج ناتھ سنگھ کے بیرون ملک دورے پر جانے کو لے کر سوال اٹھاتے ہوئے
آج کہا کہ ان کی غیر موجو دگی میں ایوان کے اندر اہم مسا ئل پر حکومت کی طر
ف سے کون جواب دے گا۔وزیراعظم مودی اب ماریشس، سیشلس اور سری لنکا کے دورے
پر ہیں جبکہ وزیر خزانہ ارون جیٹلی کا آج برطانیہ کے 3 روزہ دورے پر جانے
کا پروگرام ہے۔وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کا 14؍مارچ سے جاپان میں آفات
بحران کے معاملے پر ایک بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کرنے جا رہے ہیں۔آج
صبح ایوان کی کارروائی شروع ہونے پر سوگت رائے نے
کہا کہ عزت مآب صدرصا حب ،
پارلیمنٹ کا سیشن چل رہا ہے اور وزیر اعظم، وزیر خزانہ اور وزیر داخلہ
ایوان میں نہیں ہیں ۔ملک سے باہر ہیں۔اب ہم سوال کس سے کریں؟ کافی سنگین
صورتحال ہے۔وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ حالانکہ وقفہ سوا ل ختم ہونے پر ایوان
میں آئے اور جموں و کشمیر کے علیحدگی پسند لیڈر مسرت عالم کی رہائی کے
معاملے پر ایوان میں بیان بھی دیا۔ایوان میں وقفہ سوال کے دوران آبی وسائل،
ندی کی ترقی اور گنگا تحفظ کی وزارت سے متعلق پوچھے گئے سوال کا جواب
وزیرمملکت سانور لال جاٹ کے دینے پر ایک بار پھر سوگت رائے نے سوال کیا کہ
کیا اوما بھارتی بھی نہیں ہیں ؟ جمہوریت کے لئے یہ ٹھیک نہیں ہے۔اسپیکر
سمترا مہاجن نے کہا کہ انہیں اوما بھارتی کی جانب سے اس بارے میں ایک خط
ملا ہے۔